وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری،اہم ملاقاتیں کرینگے

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری،اہم ملاقاتیں کرینگے
وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری،اہم ملاقاتیں کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی اور عطا تارڑ بھی کراچی پہنچے ہیں۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی پہنچنے کے بعد پہلے مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم کراچی میں کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے، شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف دورے میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، وزیراعظم سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔