گلوکارہ آئمہ بیگ کو بے باک لباس پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بہت مہنگا پڑ گیا 

گلوکارہ آئمہ بیگ کو بے باک لباس پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بہت ...
گلوکارہ آئمہ بیگ کو بے باک لباس پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بہت مہنگا پڑ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوک سٹوڈیو کے گانے آفرین آفرین سے شہرت حاصل کرنے والی آئمہ آج کل اپنی گلوکاری کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھو ر ہی ہیں تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر نہایت خوبصورت لیکن بے باک لباس میں تصویر اپ لوڈ کی ہے جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے معرو ف برانڈ ’ حسین ریہر‘ کا کالے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جس پر گولڈن کڑھائی ہوئی تھی لیکن اس کی خاص بات گلوکارہ کا ٹاپ تھا جو کہ عام طور پر پہنے جانے والے ٹاپ سے کچھ چھوٹا تھا جس کے باعث ان کی کمر اور پیٹ کا کچھ حصہ دکھائی دے رہاتھا ۔ 

خوشگوار موڈ میں رات کی تاریکی میں رونق لگاتی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد جہاں کئی مداحوں نے انکی جم کر تعریفیں کیں وہیں کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے گلوکارہ کے بولڈ ڈریسنگ سینس پر تنقید کی برسات کرڈالی۔تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا کہ،’آئمہ بیگ مکمل کپڑے پہننا بھول گئی ہیں۔’

ایک صارف کا کہناتھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب آپ کے پاس شہرت اور پیسے میں اضافہ ہوتا ہے تو آپ کے کپڑے چھوٹے کیوں ہو جاتے ہیں۔فریال سید نامی صارف نے تو سیدھا ’بے شرم‘ ہی کہہ ڈالا۔

2

صارف کا کہناتھا کہ اب آپ کو بھی ’ ان فالو‘ کرنا پڑے،۔

جہاں صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ ان کے کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے تعریف کرتے ہوئے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -