ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے درخواست پر استفسار

ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا بشریٰ ...
ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے درخواست پر استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا،عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ جائیں اور ایڈووکیٹ جنرل کو بلا کر لائیں،عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کا عدالت کی معاونت نہ کرنے کا بتائیں گے، معاونت نہ کرنے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ  دیدیا۔