وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے الزامات مسترد کردیئے

وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے الزامات مسترد کردیئے
وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے الزامات مسترد کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے الیکشن میں شیخو پورہ میں 5 نشستیں منیج کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے۔یاد رہے کہ میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن میں شیخوپورہ کی 5 نشستوں کو منیج کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔اس سے قبل رانا ثنا اللہ بھی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے پاس اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کے ارادے سے متعلق بیان کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

مزید :

سیاست -