ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ کر نے کے بعد کس ملک پہنچ گئے ؟ بڑی خبر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ کر نے کے بعد کس ملک پہنچ گئے ؟ بڑی ...
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ کر نے کے بعد کس ملک پہنچ گئے ؟ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور وہ دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔