اداکارہ نازش جہانگیر ٹرولنگ سے تنگ آکر بابراعظم کے فینز پر برس پڑیں؟ بڑا دعویٰ

اداکارہ نازش جہانگیر ٹرولنگ سے تنگ آکر بابراعظم کے فینز پر برس پڑیں؟ بڑا ...
اداکارہ نازش جہانگیر ٹرولنگ سے تنگ آکر بابراعظم کے فینز پر برس پڑیں؟ بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز  پر برس پڑی ہیں تاہم بعد میں انہوں نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی۔
گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔

اب مختلف ویب سائٹس پر مبینہ طورپر نازش جہانگیر کا ایک جعلی سٹوری سٹیٹس وائرل ہورہاہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ’’ نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں‘‘۔تاہم بعد میں انہوں نے خود سے منسوب اس بیان کی تردید کردی اور کہا کہ یہ جھوٹ ہے، میں  نے ایسا کچھ نہیں کہا، مزید کیا کہا ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔


اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -