ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس، مولانا فضل الرحمن مرکزی باڈی کے رکن منتخب ہو گئے

ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس، مولانا فضل الرحمن مرکزی باڈی کے رکن ...
 ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس، مولانا فضل الرحمن مرکزی باڈی کے رکن منتخب ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن رابطہ عالم اسلامی کی مرکزی باڈی کے رکن منتخب ہوگئے۔ اس بات کا فیصلہ رابطہ عالم اسلامی کے ریاض میں منعقدہ اجلاس میں ہوا۔جے یوآئی کے مولانا محمد امجد خان کے مطابق اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد بن عبدالکریم ،امام کعبہ شیخ عبدالرحمن سدیس ،مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز آل شیخ اور مولانا فضل الرحمن کو رابطہ عالم اسلامی کی مرکزی قیادت میں شامل کر لیا گیا ۔