خود عمران خان کو کہتے سنا کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں: پی پی رہنما کا انکشاف

خود عمران خان کو کہتے سنا کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں: پی پی رہنما کا ...
خود عمران خان کو کہتے سنا کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں: پی پی رہنما کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لئے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے لیکن تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔ندیم افضل چن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔

مزید :

قومی -