وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین ...
وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کراچی کے ایک روزہ دورہ کے دوران وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے جہاں صوبائی وزراءنے شہباز شریف کا استقبال کیا اور وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کی وزیر اعظم سے سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں ودیگر مسائل پر بات چیت ہوئی اور وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر حلف لیا، شہباز شریف نے پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

مزید :

قومی -