بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن ماہانہ اپنے فلیٹ کا کتنا کرایہ ادا کرتے ہیں ؟ پہلی مرتبہ تفصیل منظر عام پر 

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن ماہانہ اپنے فلیٹ کا کتنا کرایہ ادا کرتے ہیں ؟ پہلی ...
بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن ماہانہ اپنے فلیٹ کا کتنا کرایہ ادا کرتے ہیں ؟ پہلی مرتبہ تفصیل منظر عام پر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن آج کل کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں جبکہ ان کے ہمسائے اکشے کمار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہریتک روشن اپنی والدہ کے ہمراہ کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں جس کا وہ ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار بھارتی روپے کرایہ ادا کر رہے ہیں ۔ریتک روشن نے کچھ عرصہ قبل اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ’والدہ کے ساتھ ناشتے کی ڈیٹ پر، یہ اچھی صبح ہے، اپنی والدہ کو گلے لگائیں۔‘

تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی ایک صارف نے نشاندہی کی کہ ’غور سے دیکھیں ریتک روشن کے گھر سیلن‘۔صارف کی جانب سے تصویر کو اس قدر غور سے دیکھنے پر ریتک روشن بھی کچھ حیران رہ گئے اور جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ’اس وقت میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں۔ جلد ہی اپنا گھر لینے والا ہوں‘۔ ایک اور جواب میں اداکار نے کہا کہ ’سیلن نہیں ہوگا تو سیلن کو ٹھیک کرنے کا مزا کیسے آئے گا بھائی۔‘

مزید :

تفریح -