وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 5بڑے شہروں میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 5بڑے شہروں میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کی اصولی ...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 5بڑے شہروں میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے " اپنی چھت، اپنا گھر" ہاؤسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی "دنیانیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے 5 شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی، اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔مریم نوازنے "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -