آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جولائی میں شادی، تقریبات کا انعقاد ابوظہبی اور لندن میں ہوگا

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جولائی میں شادی، تقریبات کا انعقاد ابوظہبی ...
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جولائی میں شادی، تقریبات کا انعقاد ابوظہبی اور لندن میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی جولائی میں ہونے والی شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی شاندار تقریبات کا انعقاد ابوظہبی اور لندن میں ہوگا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق شادی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کا جائزہ خصوصی طور پر نیتا امبانی لے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق شاہانہ شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں سے ایک امبانیز کے لندن کے سٹوک پارک کنٹری اسٹیٹ میں ہوگی، جس کی مالیت 71 ملین ڈالرز ہے تاہم ابھی یہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں کہ 3سو ایکڑ پر محیط اس 9 سو برس قدیم کنٹری اسٹیٹ میں شادی کی کونسی تقریب منعقد ہوگی تاہم بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو لندن میں ہونے والی شادی کی تقریب کے لئے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔
آئیے لندن میں بکنگھم شائر میں واقع سٹوک پارک کنٹری کلب کے اندرونی مناظر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔یہ برطانیہ کی سب سے پرتعیش جائیداد میں سے ایک ہے، یہاں جیمز بانڈ کی دو فلموں کی شوٹنگ بھی ہوچکی ہے۔