وکٹ کیپر محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ 

وکٹ کیپر محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ 
وکٹ کیپر محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹانگ کی تکلیف سے دوچار قومی وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلسٹنٹ سے معائنہ کرایا جارہا ہے ،پی سی بی طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل کر رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معائنہ اور مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ ہو گا ۔
یاد رہے کہ محمد رضوان ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، دو روز قبل سکین کرایا گیا تھا،محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

مزید :

کھیل -