پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، صدر آصف زرداری

پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، صدر آصف زرداری
پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، صدر آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوؤچاؤہوئی کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔

ملاقات میں چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان سمیت چینی اور پاکستانی اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، پاک چین تعلقات کو تجارت، معیشت، زراعت، عوامی روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا، کہاپاکستان سی پیک کو تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ سمجھتا ہے ، پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، چین تک سامان کی نقل و حرکت  سستی ہو گی۔

صدر مملکت نے انسانی وسائل کو چین کی ضروریات کے مطابق ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے مشترکہ تربیتی منصوبے شروع کرنے کی تجویز بھی دی۔چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایجنسی کے کردار کے بارے آگاہ کیا،لوو چاؤ ہوئی نے سیاحت اور زرعی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر مملکت نےبشام میں چینی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے پر افسوس کا اظہارکیا،کہاپاکستان چینی شہریوں ، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

صدرِمملکت  نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت نے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں اسکولوں کی تعمیر نو میں ایجنسی کے کردار کو سراہا،صدر مملکت نے سندھ اور بلوچستان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے گھروں کی تعمیر میں  بھی ایجنسی کے کردار کی تعریف  کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -