یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر

یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2024 کےلیے ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔ 

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ کے ایمبسیڈر یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے۔یوسین بولٹ نے تین مسلسل اولمپکس میں 3، 3 گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یوسین بولٹ ٹی 20ورلڈکپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر کرکٹ ورلڈ کپ کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔

اپنے بیان میں یوسین کا کہنا تھا کہ ٹی 20ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔
 خیال رہے کہ ٹی20ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -