ایف بی آر پشاورنے 162.6ملین روپے کے غیرقانونی سگریٹس پکڑلیے

ایف بی آر پشاورنے 162.6ملین روپے کے غیرقانونی سگریٹس پکڑلیے
ایف بی آر پشاورنے 162.6ملین روپے کے غیرقانونی سگریٹس پکڑلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخی کھیپ ضبط کرلی۔
ترجمان ایف بی آر کابتانا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخ میں سب سے بڑی کھیپ ضبط کرلی۔آر ٹی او کی ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیم نے یارحسین، ضلع صوابی کے علاقہ میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کے 1869 پیکرائٹس (18690000 سٹکس) ضبط کر لئے جن کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 162.6 ملین روپے ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر نے اس تاریخی کامیابی اور بروقت کارروائی پر ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی کارکردگی کو سراہا ہے۔