بھارت کے خلاف کراٹے کومبٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش

بھارت کے خلاف کراٹے کومبٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
بھارت کے خلاف کراٹے کومبٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے دبئی میں کراٹے کومبٹ مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنیوالے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش کردی۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراٹے کومبٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعلٰی کا عالمی کھلاڑی کو ملازمت اور 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان  کیا، وزیراعلٰی بلوچستان نے سیکریٹری سپورٹس کو ہدایت کی کہ شاہ زیب رند کی بیرون ملک تربیت اور سفر کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھیل کے سفیر شاہ زیب نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کیا ،شاہ زیب بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔حوصلہ افزائی پر شاہ زیب رند نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو محنت کی ترغیب دیتا ہوں۔

مزید :

کھیل -