کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائسنس میں 7 سال کی توسیع کردی گئی

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائسنس میں 7 سال کی توسیع کردی گئی
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائسنس میں 7 سال کی توسیع کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 7 سال کی توسیع کردی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری کردیا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 7 سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ 240 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ منصوبہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے، پچھلے ملٹی ایئر ٹیرف کی مدت جون 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔