بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دیدی

سرینگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دے دی۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی۔ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔ وقف ترمیمی قانون کشمیری، بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔
"جنگ " کے مطابق کل جماعتی حریف کانفرنس نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کر رہا ہے۔عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔