مولانافضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،وزیر اعظم آج ایم کیو ایم سے ملاقات کریں گے

مولانافضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،وزیر اعظم آج ایم کیو ایم سے ملاقات ...
مولانافضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،وزیر اعظم آج ایم کیو ایم سے ملاقات کریں گے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آ ئیں جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا اور دونوں فریقین میں آج سہ پہر 3بجے ملاقات ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ وزیر اعظم سہ پہر تین بجے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے جس میں ایم کیو ایم کے تمام تحفظات پر بات چیت ہو گی ۔اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما ءفاروق ستار کو ٹیلی فون کر کے درخواست کی کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات پرڈیڈ لاک ختم کردیں جس پر فاروق ستار نے یقین دلایا کہ وہ بھی نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں اور با ت چیت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔فضل الرحمان نے فاروق ستار کو وزیر اعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے 19نکاتی ایجنڈے سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں