عامر،آصف اور سلمان کو ٹیم میں شامل کرلینا چاہئیے،شائقین کرکٹ

عامر،آصف اور سلمان کو ٹیم میں شامل کرلینا چاہئیے،شائقین کرکٹ

لاہور( سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باؤلر محمد آصف ،محمد عامر اور بیٹسمین سلمان بٹ کے بارے میں شائقین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زیب اور شاہ زمان نے کہاکہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کیا ہے اب سزا پوری ہونے کے باوجود ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جانا چاہیئے اس وقت ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہی ہے اور ان کی ضرورت بھی نہیں ہے عامر ،شارق اور بابر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی سزا پوری کرلی ہے اس لئے اب ان کو ٹیم میں واپس لے لینا چاہئیے ان کی واپسی سے ٹیم مزید مضبوط ہوجائے گی ان تینوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور آئندہ ایسی حرکت کرنے کا وہ سوچیں گے بھی نہیں اس حوالے سے نبیل اور طارق نے ان کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود بھی اب کرکٹ سے دور رکھنا چاہئیے ان کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام بدنام کیا ہے افضل،عادل اور ذاکر نے کہا کہ کھلاڑیوں کوا پنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور سزا بھی مل گئی ہے اس لئے اب ان کو ٹیم میں شامل کرلینا چاہئیے ان کو سزا مل گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی