شدید بارشوں کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں شدید متاثر

شدید بارشوں کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں شدید متاثر

لاہور( سپورٹس رپورٹر) لاہور میں ہونے والی تیز بارشوں نے گراؤنڈز میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرکے رکھ دی ہیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے گراؤنڈز میں پانی کھڑاہوگیا جس کو ابھی تک نہیں نکالا گیا اور کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی ایونٹس بارش کی وجہ سے منسوخ بھی کردئیے گئے ہیں اس حوالے سے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوں کی سر گرمیاں متاثر نہ ہوں اور ہم اپنا کھیل جاری رکھ سکیں اس طرح کھیلوں کو نقصان ہورہا ہے نکاسی آب کا مناسب انتظام ہونا چاہیئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی