قومی ٹیم ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج تھائی لینڈ جائیگی

قومی ٹیم ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج تھائی لینڈ جائیگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم جیت کا عزم لئے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔ چیمپئن شپ 25 اگست سے 5 ستمبر تک بنکاک، تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں آٹھ رکنی پاکستانی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی، چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر باکسرز کے پاس ورلڈ چیمپئن شپ تک رسائی کا نادر موقع ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے انہیں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ 25 سالہ باکسر قادر خان پانچ برس بعد کم بیک کر رہے ہیں۔ قادر خان نے اپنے بیان میں کہا ک ہم میگا چیمپئن شپ کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن واپس لوٹیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی