ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس سنسناٹی اوپن سے آؤٹ

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس سنسناٹی اوپن سے آؤٹ

اوہائیو( نیٹ نیوز) ہاؤ چنگ چین اور ینگ جین چین نے ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو اپ سیٹ شکست دے کر سنسناٹی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق اوہائیو میں جاری سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں چائنیز تائپے کی ہاؤ چنگ چین اور ینگ جین چین نے عالمی نمبر ایک انڈو پاک جوڑی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کو ناقابل توقع شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 ، 0-6 اور 10-6 رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی