پاک بھارت کرکٹ سیریز مشکلات کا شکار،شائقین میں مایوسی

پاک بھارت کرکٹ سیریز مشکلات کا شکار،شائقین میں مایوسی
 پاک بھارت کرکٹ سیریز مشکلات کا شکار،شائقین میں مایوسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہونا بہت ضروری ہے لیکن اب پاک بھارت مذاکرات جو تعطل کا شکار ہوگئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے یہ لگتا ہے کہ اب اس سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہے جب بھی دونوں کرکٹ ٹیمیں کسی سیریز کے انعقاد کے لئے آمادہ ہوتی ہیں تو بھارت کیجانب سے کچھ ایسا ردعمل سامنے آجاتا ہے جس کی بناء پر کرکٹ سیریز کا انعقاد نہیں ہوسکتا اس سے شائقین کرکٹ کو جو مایوسی ہوئی ہے اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے ایک مرتبہ دوبارہ شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی ہے وہ اس سیریز کے انعقاد کا شدت سے انتظار کررہے تھے اور اب جب سیریز کا انعقاد ناممکن ہوتا نظر آرہا ہے توان کی مایوسی بھی درست ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے بھارتی حکومت کو اپنی ٹیم کو پاکستان سے کھیلنے سے منع نہیں کرنا چاہیئے اور کرکٹ میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہئیے اس سے نہ صرف پاکستان کو نقصان ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی نقصان ہے کرکٹ ہو یا کوئی اور کھیل ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاست کو دور رکھا جائے اور پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو پہلے ہی کافی نقصان ہوچکا ہے ایسے موقع پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد نہ ہونا اچھی بات نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز مذاکرات کریں اور کوشش کریں گے شیڈول کے مطابق اس سیریز کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے جو کوششیں کی ہیں ان کو رائیگاں نہیں جانا چاہئیے بلکہ سیریز کو دسمبر میں ہی ہونا چاہئیے امید ہے کہ اس حوا لے سے پی سی بی تو اپنا کردار بخوبی سرانجام دے گا لیکن بھارتی بورڈ بھی ضرور سنجیدگی سے اپنا کردارادا کرے گااس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ہیں کیونکہ بھارت کے ساتھ یہ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل تھی اورپی سی بی نے تیاریوں کا بھی آغاز کردیا تھا بہرحال ابھی بھی وقت ہے امید ہے کہ اس حوالے سے بھارتی بورڈ سنجیدگی سے سوچے گا اور اس سیریز کے انعقاد کے لئے کردار ادا کریگا۔

مزید :

کالم -