لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں9.5 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی

لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں9.5 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال2015-16 ء کے پہلے ماہ جولائی2015ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں9.5 ملین ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2014-15 ء کے پہلے ماہ جولائی2014ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات سے40.7ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا تھا ٗ رواں مالی سال کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات کا حجم 31.2ملین ڈالر تک کم ہوگیا اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں95 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس