انڈیا کو حقیقت تسلیم کر نا چاہیے وہ کشمیر ی عوام کو حق خودارایت دے،مولانا امجد

انڈیا کو حقیقت تسلیم کر نا چاہیے وہ کشمیر ی عوام کو حق خودارایت دے،مولانا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کے آغاز سے قبل ہی ایجنڈے کو مشروط کر نا بھارت کی غیر سنجید گی کو ظاہر کر رہا ہے حا لانکہ مسائل کے حل کے لیئے مذاکرات کھلے دل اور غیر مشروط ہوتے ہیں ایک طرف بھارت مذاکرات کی خبریں دنیا کو دینا چاہتا ہے اور دوسری طرف کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائر نگ بے گناہ لو گوں کو شہید کر رہا ہے وہ یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مو لا نا سیف الدین سیف ،حافظ محمد اشرف گجر ،قاری نذیر احمد ،جمال عبد الناصر ،محمد افضل خان،شاہد اسرار ،صاحبزادہ ابوبکر فہیم الدین،حافظ غضنفر عزیز ،حافظ عبد الواجد اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ بھارت بڑا پڑوسی ملک ہو نے کے ناطے سے اس کی ذمہ داریاں بھی زیا دہ ہیں لیکن وہ ذمہ داریوں کا احسا س نہیں کر رہا جو افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا کو حقیقت تسلیم کر نا چاہیے وہ کشمیر ی عوام کو حق خودارایت دے اور انھیں اپنی مر ضی سے جینے کا حق دے انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے جو تشویشناک ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو اگر ایٹمی قوت ہونے کا گھمنڈ ہے تو پھر اپنے اسے یہ بات بھی ذہین میں رکھنی چاہیے کہ پا کستان بھی ایٹمی قوت ہے اور قوم دشمن کے مقابلے میں ایک ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کی سوچ پر عالمی اداروں کو غور کر نا چاہیے انہوں نے کہا کہ پا کستان کے باڈرز پر فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے اس کا جواب دینے کے لیئے حکومت اور پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے لیکن پا کستان صبر سے کام لے رہا ہے جس کو بھارت کمزوری نہ سمجھے قوم دشمن کا ہر طرح کا مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1