ٹی ڈی اے پی حکام سے پی پی ایم اے کا وفدآج ملاقات کریگا

ٹی ڈی اے پی حکام سے پی پی ایم اے کا وفدآج ملاقات کریگا

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے حکام سے پاکستان فارما سیوٹیکلز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن( پی پی ایم اے) کا وفد(آج) پیر کو ملاقات کرے گا تاکہ ادویات کی رجسٹریشن سمیت شعبہ کو درپیش دیگر مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قیصر وحید نے کہا ہے کہ ادویات برآمد کرنے والے اداروں کو افغانستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک کو ادویات برآمد کرنے کے حوالہ سے بعض مسائل درپیش ہیں جن کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھا کر قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

مزید : کامرس