اومان ٹیلی کمیونیکیشن کے خالص منافع میں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران15.5 فیصد کمی

اومان ٹیلی کمیونیکیشن کے خالص منافع میں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران15.5 فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (اے پی پی) اومان ٹیلی کمیونیکیشن کے خالص منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران15.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران26.7 ملین ریال کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ کمپنی نے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران31.6 ملین ریال خالص منافع کمایا تھا۔ ای ایف جی ہرمز اور گلف باڈر کیپٹل مارکیٹس نے پیشنگوئی کی ہے کہ اومان ٹیل آئندہ دوسہ ماہیوں کے دوران بالترتیب30.25 ملین اور29.20 ملین ریال خالص منافع حاصل کرے گی۔ کمپنی کا رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران خالص منافع61.3 ملین ریال رہا جبکہ کمپنی نے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 65.9 ملین کا خالص منافع حاصل کیا تھا
اس کا رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ریونیو127.2 ملین ریال ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -