دینی مدارس پر چھاپے ناقابل قبول ہیں ان کو فورا بند کیا جائے، قاری زوار بہادر

دینی مدارس پر چھاپے ناقابل قبول ہیں ان کو فورا بند کیا جائے، قاری زوار بہادر

لاہور(جنرل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ دینی مدارس پر چھاپے ناقابل قبول ہیں ان کو فورا بند کیا جائے، اور اہلسنت کے پر امن افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی شدید مذمت کی گئی ،دہشت گردوں کی معلومات حکومت اور ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں ان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی،پروفیسر جاوید اعوان ،انجینئر چوہدری محمد یعقوب ، علامہ نور احمد سعیدی، ڈاکٹر جاوید اختر،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر احمد نورانی،ملک بشیر احمد نظامی، مولانا ابویاسر اظہر فاروقی، محمد ایوب مغل ،رانا رحمت علی، ایم اے مہراور دیگر ارکان عاملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاک آرمی کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے دہشت گردوں، قاتلوں،بھتہ خوروں اور ملک لوٹنے والوں کیخلاف جے یوپی ضرب عضب اور کراچی اپریشن کی بھرپور حمایت کرتی ہے ایم کیو ایم کے استعفوں کو فورا قبول کیا جائے ۔اجلاس میں لاہور سے جڑے قصور شہر میں بچوں کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی،اجلاس میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی ،کشمیری رہنماؤں کی نظر بندی،اور مذاکرات معطل کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مسلۂ کشمیر کے حل کے بغیر مزاکرات کرنے کی مخالفت کی گئی،اجلاس میں متحدہ عرب مارات کی طرف سے ہندوستان کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، وفاق اورخیبر پختونخواہ کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک وقوم کے مفاد کے لئے میا ں نواز شریف اور عمران خان جلد کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کریں ،اجلاس میں لاہور میں ایک یونیورسٹی میں حجاب پہننے پر طالبہ کو داخلہ نہ دینے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اقدامات اسلام اور نظریہ پاکستان کی سراسر خلاف ورزی اور بچوں کو دین سے دور کرنے کی شازش ہے۔اجلاس میں پاک چائنہ کوری ڈور کی مکمل حمایت اور اسے ہر قیمت پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1