الفاکیمیکلز کی 11لاکھ مالیت کی بغیر رجسٹریشن زرعی ادویات برآمد

الفاکیمیکلز کی 11لاکھ مالیت کی بغیر رجسٹریشن زرعی ادویات برآمد

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ زراعت توسیع اور پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیم نے ر ندھیر موڑ تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں کامیاب چھاپہ مار کر صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے الفا کیمیکلز کی 11لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی بغیر رجسٹریشن زرعی ادویات پکڑ لیں۔محکمہ زراعت کے حکام نے ٹرک ڈرائیور اور کمپنی کے نمائندہ سمیت یہ زرعی ادویات مقامی پولیس کے حوالے کر دیں اور پرچہ درج کروادیا۔اس ٹیم میں ڈی ڈی او زراعت(توسیع) سمبڑیال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ شامل ہیں۔ پکڑی گئی زرعی ادویات میں9لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی کارٹیپ زہر کے 650تھیلے اور 2لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی کاربوفیوران زہر کے 200تھیلے شامل ہیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں زرعی ادویات میں ملاوٹ کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے اورملاوٹ کی شرح کو صفر پر لا نے کے لیے موثر مہم جاری ہے ۔ زرعی ادویات میں ملاوٹ کے سنگین جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

مزید : کامرس