حکومت زرعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی فراہم کریگی ٗمحکمہ زراعت پنجاب

حکومت زرعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی فراہم کریگی ٗمحکمہ زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(این این آئی) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران مشینی زراعت کے فروغ کیلئے ایک ارب سے زیادہ کے زرعی آلات 50 فیصد سبسڈی پر فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ پنجاب حکومت نے 2015-16 کے بجٹ میں زرعی شعبہ کے 22 جاری ترقیاتی منصوبوں اور 21 نئے منصوبوں کے لئے 9 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے پوٹھوار کو زیتون کی وادی بنانے اور زیتون کی کاشت کے فروغ کے لئے 2 ارب 81 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ تین سالوں میں ارزاں نرخوں پر 3 ہزار لیزر لینڈ لیولرز کاشتکاروں کو فراہم کیے ہیں اور آئندہ تین سالوں میں مزید 6 ہزار لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی میں اضافہ کے ساتھ فراہم کرنے کا پروگرام بنایا گیا اس کے علاوہ گندم کی منظور شدہ اقسام کی ترویج کے لئے بیماری سے محفوظ گندم کے بیج کی فراہمی کے مفت منصوبہ پر س سال 30 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -