این اے 122اور پی پی147میں الیکشن ٹریبول کے فیصلہ کو حق و سچ کی فتح ہے،بلال شیرازی

این اے 122اور پی پی147میں الیکشن ٹریبول کے فیصلہ کو حق و سچ کی فتح ہے،بلال ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے این اے 122اور پی پی147میں الیکشن ٹریبول کے فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ ق سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اس موقف کی بھر پور حمایت ہے کہ جنرل الیکشن دھاندلی زدہ تھے اور اس میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دھاندلی کرکے ایک مخصوص جماعت کو کامیاب کروایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن کی مشینری صاف و شفاف انتخابات کروانے میں مکمل ناکام رہی ۔ سید بلال شیرازی نے کہا کہ23000بیلٹ پیپروں پر پولنگ عملے کی مہر ،دستخظ نہ ہونا، این اے 122کے 24بیگ کھلے پائے جانا،12ہزار ووٹوں کی نادرا سے تصدیق نہ ہونا،6123کاونٹر فائلز پر دوسرے حلقوں کے شناختی کارڈ کے نمبر درج ہونا ،377بیلٹ پیپرز پر ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشان نہ ہونا، اور 6پولنگ اسٹیشنوں کے بیگ سے ووٹروں کی لسٹ نہ نکلنادھاندلی کے واضع ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں کے بارے میں بھی اسی قسم کے فیصلے متوقع ہیں انہوں نے کہا کہ فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے حکومت فوری طو ر پر مستعفی ہو او رصاف و شفاف مڈٹرم الیکشن منعقد کروائے جائیں تاکہ دھاندلی الزامات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1