امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے’’ٹکسن جیمز اینڈ منرل شو‘‘2016ء میں شرکت کے خواہشمند کاروباروں اداروں سے 10ستمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں قیمتی اور درمیانی قیمت کے پتھر اورمعدنیات برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اورملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس