بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے،عابد صدیقی

بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے،عابد صدیقی

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے امن اور ترقی کیلئے حکومت کشمیر پالیسی کو واضح کرکے اس پر عمل درآمد کرے یو این او کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اس حوالے سے بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی آج بھی وہی ہے۔ جو قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی۔ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ بھارت کنٹرول لائن سے ملحقہ آزاد کشمیر کے دیہات پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے نہتے عوام کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

نہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مخالفانہ بیانات بہت مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی ہیں۔ حکومت نے اس منفی رویے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی بجائے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4