, المشرق گرلز ہائی سکول باگڑیاں میں جشن آزادی کی تقریب

, المشرق گرلز ہائی سکول باگڑیاں میں جشن آزادی کی تقریب

لاہور (ادبی رپورٹر) المشرق پبلک گرلز ہائی سکول باگڑیاں ٹاؤن شپ میں ماہ جشن آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار اور سماجی کارکن مرزا شبیر بیگ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی شاعر و کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر، سابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب محمد جمیل بھٹی، عبدالمتین ملک اور بیگم عائشہ اعجاز تھے۔ نظامت کے فرائض سکول کی پرنسپل محترمہ ناہید نے انجام دیے۔ میجر ریٹائرڈ خالد نصر اور منشا قاضی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سکول میں زیر تعلیم طالبات نے ملکی نغمے اور خاکے پیش کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4