الخدمت فاؤنڈیشن کی سینٹرل بورڈمینجمنٹ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری

الخدمت فاؤنڈیشن کی سینٹرل بورڈمینجمنٹ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری

لاہور(سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کی سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا ششماہی اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس کے دوسرے روزالخدمت کے ساتوں پروگرامات نا گہانی آٖفات سے بچاؤ، صحت عامہ، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ ، مواخوات اور سماجی خدما ت کی اگلے 6ماہ کی منصوبہ بندی پیش کی گئی ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور نے اِس موقع پر کہا کہ مستحق افراد کی مدد کے ساتھ ساتھ اُن کو آگاہی فراہم کئے بغیر معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ۔اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور ،نائب صدر سید احسان اللہ وقاص ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال ،ڈپٹی سیکرٹری محمداویس قاسم ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل انجینئر عبدا العزیز ، اعجاز اللہ خان ، محمد سلیم چوہدری،سیکرٹری فنانس فیض الباری،صدر الخدمت وومن ونگ طلعت ظہیر ، نائب صدرنویدہ انیس ،سیکرٹری کلثوم رانجھا اور الخدمت کے نیشنل ڈائریکٹرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4