صومالیہ ٗ شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 14 فوجی ہلاک ٗ 20 سے زائد زخمی

صومالیہ ٗ شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 14 فوجی ہلاک ٗ 20 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مو غا دیشو (این این آئی)صومالیہ کے جنوبی حصے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 14 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق عسکریت پسند جنوبی علاقے کِسمایو میں ایک یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوئے جہاں افریقی یونین کے امن مشن میں شامل صومالیہ اور کینیئن فوجی موجود تھے شدت پسندوں نے عمارت میں داخل ہونے سے پہلے دھماکا خیز مواد سے بھری ایک منی بس عمارت کے باہر اڑائی اور عمارت میں داخل ہو گئے اس دور ان فائرنگ کے تبادلے میں 14فوجی ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -