نئی دہلی میں حریت لیڈروں کی گرفتاری افسوسناک ہے ٗ جنید عظیم متو

نئی دہلی میں حریت لیڈروں کی گرفتاری افسوسناک ہے ٗ جنید عظیم متو

سری نگر ( اے این این ) نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید عظیم متو نے نئی دلی میں حریت لیڈران کی گرفتاری کے عمل کو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل پی ڈی پی اور بھاجپا کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پہلے وزیراعلی مفتی محمدسعید حریت لیڈران کو سرینگر میں نظر بند کرتے ہیں، جب اس پر چاروں اطراف سے شدید تنقید ہوتی ہے تو وہ دلی والوں کے سامنے یہ تجویز رکھتے ہیں ۔

کہ سرینگر کے بجائے دلی میں حریت لیڈران کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور اس کے بدلے میں وہ بھاجپا کے تمام متنازعہ معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔جنید متو نے کہا کہ اگر مفتی واقعی ہند و پاک مذاکرات سے قبل حریت لیڈران کی گرفتاری کے خلاف ہیں تو وہ نئی دہلی کے سامنے اپنا احتجاج درج کرے اور بھاجپا کا دامن چھوڑ کر حکومت سے علیحدہ ہوجائیں۔

مزید : عالمی منظر