یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی کی مسقط میں یمنی باغی رہنماؤں سے ملاقات

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی کی مسقط میں یمنی باغی رہنماؤں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسقط (اے این ایں)یمن کیلئے اقوام متحدہ کے امن ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد امان پہنچ گئے ، اسماعیل ولد شیخ یمن میں جاری جنگ کی روک تھام کے لیے طے پانے والے نئے فریم ورک پر حوثی باغیوں اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مندوب ولد الشیخ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جانب سے جنگ بندی کے لیے طے کردہ شرائط حوثی باغیوں کے سامنے پیش کریں گے۔ گذشتہ روز صدر ہادی اور اقوام متحدہ کے مندوب کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں یمن میں جاری بغاوت کو ختم کرنے کے لیے چند نئی شرائط پیش کی گئی ہیں۔یمنی حکومت کی جانب سے تیار کردہ نئے امن فارمولے میں باغیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ہتھیار ڈال دیں۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور صدر ھادی کے درمیان ہوئی ملاقات میں یمن کی تازہ صورت حال بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔
صدر عبد ربہ منصور ہادی نے "یو این" مندوب کو بتایا کہ یمن میں باغیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حوثی باغی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا عدن اور دوسرے صوبوں میں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -