عیدالاضحی پر8 پشتو ، 3 اردو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائینگی

عیدالاضحی پر8 پشتو ، 3 اردو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائینگی

لاہور (اے پی پی)عیدالاضحی پر نئی فلموں کی نمائش کے سلسلے میں 8 پشتو جبکہ 3 اردو مقامی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائینگی۔ اس سلسلے میں فلم سازوں ‘ تقسیم کاروں نے تیاریاں شروع کردی ہیں‘ اس عید پر بھی جن فلموں کی نمائش ہو گی ان پر 50 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ان تمام فلموں کے پروڈیوسرز کا دعوی ہے کہ ہماری فلمیں معیاری ہیں اور ضرور کامیابی حاصل کرینگی اس سے قبل عیدالفطر کے موقع پر ریلز ہونے والی تمام فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا تھا جس کی وجہ سے سینماء انڈسٹری کو بہت فائدہ ہورہا ہے امید ہے کہ عیدالاضخی پر ریلیز ہونے والی فلمیں بھی کامیاب ہونگی۔

مزید : کلچر