ڈائریکٹر محسن مرزا کی ڈرامہ سیریل ’’انتقام‘‘ کی ریکارڈنگ جاری

ڈائریکٹر محسن مرزا کی ڈرامہ سیریل ’’انتقام‘‘ کی ریکارڈنگ جاری

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنای جانے والی ڈائریکٹر محسن مرزا کی نئی ڈرامہ سیریل’’انتقام کی ریکارڈنگ کراچی کے مختلف شہروں میں تیزی سے جاری ہے۔اس میگا پراجیکٹ میں نوید رضا کے مقابل اریج فاطمہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ثمینہ احمد اور اعجاز اسلم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے نوید رضا نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’انتقام‘‘میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھر پور ہے۔اس رول کے مختلف شیڈز ہیں اس ڈرامہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام فنکار بہت محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں نوید رضا نے بتایا کہ محسن مرزا ایک ایسے ڈائریکٹر ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے اس وقت فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اداکاری کرہا ہوں۔آئی ڈریمز کے بینر تلے بنائی جانے والی یہ ڈرامہ سیریل موضوع کے اعتبار سے منفرد ہوگی اس کے سکرپٹ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

کچھ دن قبل اللہ نے مجھے چاند سی بیٹی دی ہے اس کی صورت میں میرے گھر میں رحمت آئی ہے اس پر جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے میں نے اس کا نام مینال رضا رکھا ہے۔

مزید : کلچر