شہبازشریف کی خیبر ایجنسی میں راکٹ حملے کی مذمت، 4فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے خیبر ایجنسی میں راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 4فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے راکٹ حملے میں 4فوجی جوانوں کی شہادت پردلی رنج کا اظہارکرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حملے میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔