دل کرتا ہے ، الیکشن میں چھلانگ لگادوں، ایاز صادق

دل کرتا ہے ، الیکشن میں چھلانگ لگادوں، ایاز صادق

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ اسمبلی رکنیت اورسپیکر شپ آنی جانی چیز ہے ،پارٹی ، قیادت اور اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ،خواہش ہے اوردل بھی بہت کرتا ہے کہ سب چھوڑیں اورالیکشن میں چھلانگ لگا دو ں لیکن جو فیصلہ میری پارٹی کا ہوگا وہی میرا فیصلہ ہوگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ ایک چھوٹا سا شخص اتنے بڑے لیڈر سے کیسے جیت گیا تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہی چھوٹا سا شخص 2002ء میں ایک بڑے لیڈر سے جیتا تھا یہی ایک سیاسی ورکر 2013ء کے انتخاب میں بھی اسی بڑے لیڈر سے جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آئیں یا کوئی الیکشن لڑنے کے لئے تیا رہوں۔ میری خواہش اور دل بھی بہت کرتا ہے کہ سب چھوڑیں اور الیکشن میں چھلانگ لگادو ں لیکن میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کا بھی پابند ہوں میری پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی میرا فیصلہ ہوگا۔

مزید : صفحہ اول