سٹے آرڈر کی سیاست جمہو ریت پر خودکش حملہ ثابت ہو سکتی ہے،چودھری سرور

سٹے آرڈر کی سیاست جمہو ریت پر خودکش حملہ ثابت ہو سکتی ہے،چودھری سرور

لاہور( جنرل رپورٹر )تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سٹے آرڈر سیاست کی ’’بانی ‘‘ ہے مگر انکی دھاندلی اور سٹے آرڈر کی سیاست جمہو ریت پر ’’خودکش حملہ ‘‘ثابت ہو سکتی ہے ‘جمہو ری اور آئینی حق کیلئے احتجاجی دھر نے سے ملک کمزور نہیں مزید مضبوط ہو گا ‘ملک میں بدتر ین دھاندلی کا ’’داغ ‘‘حکمرانوں کے چہرے پر لگ چکا ہے جیسے وہ کسی صورت صاف نہیں کرسکتے ‘حکمران آئینی مدت پوری کر نا چاہتے ہیں تو دھاندلی کر نیوالوں کو کٹہرے میں لانا ہو گا ورنہ آج نہیں تو کل ’’مڈ ٹر م انتخابات ‘‘کا فیصلہ ہو جا ئیگا ۔ وہ اتوار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پراین اے 122کے فیصلے میں تحر یک انصاف کی فتح پر مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے دھاندلی سے عوامی ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی سیاست شروع کر رکھی ہے اور تحر یک انصاف کی جد وجہد کی وجہ سے ایک ایک کر کے دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالے میں تمام چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر