راولپنڈی کری روڈپرن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم6زخمی

راولپنڈی کری روڈپرن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم6زخمی

اسلام آباد (آن لائن)راولپنڈی کری روڈپرن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم6افرادزخمی ،زخمیوں کوبے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق این اے 122کے رزلٹ کے بعدپی ٹی آئی کے کارکن جشن منارہے تھے کہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہواہے ،جس کے نتیجے میں6افرادزخمی ہوگئے زخمیوں کوبے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردیاگیا۔تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فائرنگ کے تبادلے میں پی ٹی آئی کے 5کارکن زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کوکٹہرے میں لائیں گے،بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے حالات کوکنٹرول میں کردیا

مزید : صفحہ آخر