گوجرانوالہ ‘ عید الاضحی کے پیش نظرقصابوں کی ایڈوانس بکنگ شروع

گوجرانوالہ ‘ عید الاضحی کے پیش نظرقصابوں کی ایڈوانس بکنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں عید الاضحی کی آمد میں تقریباََ ایک ماہ کا وقفہ ہو نے کے باوجود قصابوں کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی کی آڑ میں جانور ذبح کروانے اور گوشت بنوانے کے ریٹوں میں بھی سوفیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر اور اس کے مضافات میں بڑی عید کے قریب آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ابھی سے عید کے جانور ذبح کر وانے کے لیے اپنے واقف کاروں اور قصابوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور عید کے روز خواری سے بچنے کے لیے قصائی سے ٹائم اور ریٹ طے کر کے انہیں بک کیا جارہا ہے جبکہ بعض بڑے جانور کرنے والے قصابوں نے اپنی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر تو باقاعدہ پہلے آؤ اور پہلے پاؤ فارمولے کے تحت ٹوکن سسٹم کا اجراء کر رکھے ہیں اور بکنگ والے حضرات کے جانور انکے ٹوکن نمبر کے مطابق باری آنے پر ہی جانور ذبح کیا جائے گا اور اس ضمن میں باقاعدہ کیبل پر تشہیر کر نے کے معاملات کو بھی فائنل کیا جارہا ہے اس سال قصابوں نے بکرا ، چھترا ، بچھڑا ، گائے ، اونٹ اور سانڈ کے ذبح کر نے کے معاوضوں میں مہنگائی کی آڑ لیکر 100فیصد سے بھی زیادہ ریٹ بڑھادیے ہیں جبکہ کھالوں کے حصول کے لئے بہت سے رفاعی ادارے ، مدرسے ، فلاحی تنظیمیں اور دیگر سماجی و مذہبی ایسوسی ایشنوں اور دیگر نے بھی اپنا نیٹ ورک آن کر کے اپنے جاننے اور ماننے والوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
ایڈوانس بکنگ

مزید :

صفحہ آخر -