این اے 122،ضمنی انتخاب میں چودھری سرور تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے،ایڈوائزری کمیٹی

این اے 122،ضمنی انتخاب میں چودھری سرور تحریک انصاف کے امیدوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب ہونے کی صورت میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو میدان میں اتارا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں ہونے والی مقامی حکومتی کے انتخاب سے متعلق بھی پارٹی پالیسی پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں اکثریتی ارکان کی حمایت سے ہی چوہدری سرور کو ضمنی انتخاب میں بطور امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ ہوا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن تاحال این اے 122 میں انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا نہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -