آصف زرداری کی مہمند کے پارٹی صدر پر حملے کی شدید مذمت

آصف زرداری کی مہمند کے پارٹی صدر پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(پ ر )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اتوار کی صبح باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے پارٹی صدر پر حملے کی شدید مذمت کی جس میں وہ شہید ہو گئے۔ ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم ان کے گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا اور صبح جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلے توبم پھٹ گیا ۔ سابق صدر نے کہا کہ یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انھوں نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا اور شہید کی فیملی کے لیے مناسب اقدامات کرنے کو کہا۔ سابق صدر نے شہید کے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعاء بھی کی۔ سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات پی پی پی اور قوم کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو کم نہیں کر سکتے۔

مزید : صفحہ اول