’عمران خان کی مخالفت چھوڑ دو‘، جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط موصول

’عمران خان کی مخالفت چھوڑ دو‘، جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط موصول

کراچی(مانیٹرنگنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے معطل رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمدکو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی مخالفت ختم کر دیں کیونکہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے مخالفین کو کسی برداشت نہیں کر سکتے۔ خط میں جسٹس وجیہہ الدین اور ان کے رفقاء4 کو مخاطب کیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جو پارٹی میں عمران خان کی مخالفت کرتا ہے ہم اسے داغی بنا دیتے ہیں۔ وجیہہ الدین کی طرف سے خط ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول